کراچی: آج کاروباری روز کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے، 100 انڈیکس 503.95 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 45390.84 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران 1.12 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 13 کروڑ 42 لاکھ 70 ہزار 525 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 100 ارب روپے کے قریب فائدہ ہوا۔
دوسری جانب تین کاروباری روز میں تعطیلات کے ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سخت اقدامات کیے جانے کے باوجود ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔
امکان ہے کہ آئندہ ہفتے آئی ایم ایف کی جانب سے ملنے والی ایک ارب ڈالر سے زائد کی قسط کے بعد دیگر عالمی اداروں سے مزید فنڈنگ ملے گی جس کے بعد امریکی کرنسی کی قدر میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔
آج اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے مہنگا ہوا اور نئی قیمت 179 روپے ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے بینکاری کے اعدادوشمار پر سہ ماہی کمپینڈیم جاری کر دیا