اوکاڑہ: انسان نے حیوانیت کو بھی مات دے دی، اوکاڑہ میں 10 سالہ بچی کو سوتیلے باپ کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
جبکہ بھکر میں شوہر نے اپنی بیوی کے بال اور کان کاٹ دئیے۔اوکاڑہ کے قصبہ 51 ٹو ایل میں 10 سال کی یتیم بچی سے اس کے سوتیلے باپ کی مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔
اوکاڑہ پولیس نے بچی سے زیادتی کے ملزم سوتیلے باپ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ جبکہ ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
جبکہ بھکر میں شوہر نے اپنی بیوی کے بال اور کان کاٹ دیئے جس پر پولیس نے خاوند کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
مزید پڑھیں: مردان میں کمرے کی چھت گرنے سے ماں 2 بچوں سمیت جاں بحق، 2 افراد زخمی