روہت شرما انجری کا شکار، لوکیش راہول نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت سنبھال لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روہت شرما انجری کا شکار، لوکیش راہول نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت سنبھال لی
روہت شرما انجری کا شکار، لوکیش راہول نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت سنبھال لی

نئی دہلی: ون ڈے سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے والے روہت شرما انجری کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، تاہم اسکواڈ میں ہونے کے باوجود ویرات کوہلی کو کپتانی نہ سونپی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے بھارت کے اٹھارہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، انجری کا شکار ہونے والے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما صحت یاب نہ ہوسکے اور پروٹیز کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

بی سی سی آئی کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق روہت شرما کی جگہ لوکیش راہول کو ون ڈے ٹیم کا کپتان منتخب کیا گیا ہے جبکہ نائب کپتانی کے فرائض جسپریت بْمراہ کرینگے۔

رپورٹ کے مطابق ون ڈے اسکواڈ میں موجود سابق بھارتی کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کو کپتانی نہیں سونپی گئی، جس سے تقویت ملتی ہے کہ ویرات کوہلی اور بورڈ کے درمیان کچھ اچھا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ان دنوں بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی اور ویرات کوہلی کے درمیان تناؤ کی خبریں بھارتی میڈیا میں زدعام ہیں۔

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی ایک پریس کانفرنس میں اس کا برملا اظہار کرچکے ہیں کہ بورڈ کی جانب سے مجھے کپتانی سے ہٹانے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا اور صرف ڈیڑھ گھنٹے پہلے اطلاع دی گئی۔

مزید پڑھیں: ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے بغیرمشاورت کیےہٹایاگیا،ویرات کوہلی

دوسری جانب بی سی سی آئی صدر سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ خود ویرات کوہلی خود ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہوئے ہیں۔

Related Posts