نئے سال کی آمد پر سونا سستا، ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی کمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئے سال کی آمد پر سونا سستا، ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی کمی
نئے سال کی آمد پر سونا سستا، ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی کمی

اسلام آباد: نئے سال کی آمد سے قبل سونا سستا ہوگیا جبکہ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سال کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 26 ہزار روپے پر آگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 85 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی۔

دس گرام سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 8 ہزار 25 روپے ہوگئی۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 17 ڈالر کا اضافہ ہوا جو 1 ہزار 820 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔ 

دوسری جانب ملک بھر میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔ اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8کلوگرام کے سلنڈر کی قیمت 69روپے 63پیسے کم ہوئی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2320.81روپے ہوگئی۔، مائع گیس کی فی کلو قیمت میں 5.90روپے کی کمی ہوئی۔

ایل پی جی کی نئی قیمت 196.67روپے فی کلو ہوگئی۔ اوگرا کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی یکم جنوری 2022 سے نافذ ہوگا۔ 

Related Posts