رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کاررائیاں ،22ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

dg rangers sindh umar bukhari
چہلم امام حسین ؓ کے سیکورٹی انتظامات کے سلسلے میں ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت اجلاس

کراچی : پاکستان رینجرز(سندھ)نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے22ملزمان کو گرفتارکرکے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی ہے۔

زمان ٹاؤن، رضویہ،لیاقت آباد،میر پور،بریگیڈ، کورنگی انڈسٹریل ایریا اور ڈاکس کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 18 ملزمان عاقب،بلال عرف بلا،محمد شہزاد احمد،محمد عرفان،سید فہدرضا،بیران عرف بہرام،ساداللہ،شہزاد،محمد عبدالرحمان،محمد وقاص،فصیح رمضان،محمد حمزہ، محمد عامر عرف انا، آصف، احسن علی، بلال عرف بِلا، عامر خان اور فیروز خان عرف فیروزی کو گرفتارکیا۔

مزید پڑھیں : کراچی میں کچرا پھینکنے والے 3 افراد سمیت 6 گرفتار، لیاقت آباد سے لاش برآمد

جولوگوں سے لوٹ مارکرنے،غیر قانونی اسلحہ رکھنے، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ادھرگزری اور فیروز آباد کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان اکبر علی، ملک نوید،محمد ایازعرف گڈو، نور محمد عرف علی کوگرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Related Posts