14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرکے بلیک میل کرنے والا ملز م گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرکے بلیک میل کرنے والا ملز م گرفتار
14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرکے بلیک میل کرنے والا ملز م گرفتار

کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم نے کامیاب کارروائی میں 14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرکے بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سربراہ ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ عمران ریاض نے بتایا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے ملازم کے ساتھ زیادتی کرنے اور پھر اس کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر بناکر بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے فحش مواد برآمد کرلیا ہے۔

عمران ریاض کے مطابق 14 سالہ متاثرہ لڑکے کے والد کی شکایت پر چائلڈ ایف آئی اے سی سی آر سی حیدرآباد کی طرف سے کی گئی کارروائی میں ملزم غلام مصطفی کو گرفتار کیا گیا، جو شکایت کنندہ کے 14 سالہ بیٹے کو ہراساں کرنے میں ملوث ہے۔

ملزم فحش تصاویر کے بہانے شکایت کنندہ کے خاندان کو بلیک میل کررہا تھا، ملزم لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرتا اور تصاویر اور ویڈیوز ریکارڈ کرتا تھا۔

سربراہ سائبر کرائم سندھ نے بتایا کہ متاثرہ لڑکا ملزم کا ملازم تھا، جب اس کے والد کو بیٹے سے جنسی زیادتی کا علم ہوا تو اس نے اپنے بیٹے کو نوکری سے نکال لیا، تاہم ملزم نے متاثرہ بچے کے اہل خانہ کو بھی ڈرایا اور بلیک میل کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ڈاکوراج،ملزمان کیش وین سے ڈیڑھ کروڑروپے لےاڑے

ملزم لڑکے کو مزید غیر اخلاقی فعل کے لیے فراہم کرنے کا مطالبہ کررہا تھا، ملزم کے قبضے متاثرہ لڑکے کی فحش تصاویر سمیت ڈیجیٹل مواد ضبط کر لیا گیا ہے۔

Related Posts