پاکستان کی صف اول کی اداکارہ کبریٰ خان نے اپنی صحت کے مسائل سے متعلق انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کس طرح باڈی شیمنگ کا شکار ہوئیں اور ان کے اعتماد کو کیسے چکنا چور کیاگیا۔
کبریٰ خان حال ہی میں ایک انٹرویو میں ماضی میں کئی ذاتی مسائل پر بات کی۔ صنف آہن میں اہم کردار ادا کرنیوالی اداکارہ کبری خان نے بتایا کہ اس سال جنوری میں انہیں کینسر کا سامنا کرنا پڑا۔
کبریٰ خان نے بتایا کہ ان کے جسم میں ایک گانٹھ کی تشخیص ہوئی تھی جس کے لیے فوری آپریشن کی ضرورت تھی ۔
صحت یاب ہونے کے بعد کبریٰ کو خود کو ہائیڈریٹ رکھنا تھا اور کسی بھی قسم کی خوراک سے پرہیز کرنا تھا جس کی وجہ سے وہ جذباتی کھانے سے وزن بڑھاتی تھیں۔
مزید پڑھیں:کبریٰ خان کا قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں پر انوکھی خواہش کا اظہار