افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے پہلا بجٹ تیارکرلیاگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کابل:طالبا ن حکومت کی جانب سے بیرونی امداد کے ملنے اور منجمد اثاثے بحال نہ ہونے کے باوجود پہلا بجٹ تیارکرلیاگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں وزارت خزانہ کی جانب سے ملک کے پہلے سالانہ بجٹ کا مسودہ تیار کر لیا گیاہے،جس میں حکومت  کو فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑا،اس حوالے سے وزارت خزانہ کے ترجمان احمد ولی نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ دو دہائیوں کے  دوران ملک  کا یہ پہلا سالانہ بجٹ ہے جو کسی بیرونی امداد کے بغیر اور فنڈز کی عدم دستیابی کے باوجود تیار کیا گیا ہے۔

افغان وزارت خزانہ کے ترجمان کاکہناتھاکہ سال 2022 کے دسمبر تک کے لیے اس بجٹ کی تفصیلات جاری کرنے سے قبل کابینہ سےاس کی منظوری لینا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موجودہ صورتحال میں افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا،وزیرخارجہ

یادرہےکہ افغانستان کومنجمد فنڈز اور عالمی امداد کی بندش کے باعث انسانی بحران کاسامناہےساتھ ہی اقوام متحدہ بھی ملک کو غذائی قلت اور بھوک و افلاس کے طوفان سے خبردار کرچکی ہے،جس کےباوجودملک کا پہلا بجٹ تیار کرلینا طالبان حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

Related Posts