مودی کے دورحکومت میں بھارت میں ڈاکوراج بڑھنےلگا،ویڈیووائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دہلی:بھارت کے شہرشالیمارباغ کے قلاقے میں ڈاکوؤں کی خاتون سے لوٹ مار کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔

بھارتی دارلحکومت دہلی کے شہرمیں خاتون سے دن دہاٹے لوٹ مار کی کوشش کی گئی اس دوران ڈاکوؤں کی جانب سے خاتون کوکئی میٹر تک گھسیٹا بھی گیاجس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئیں۔

دن دہاڑے لوٹنے کوشش نے بھارت کااصل چہرہ دنیاکےسامنے رکھ دیاسوشل میڈیاپر وائرل ہونےوالی ویڈیومیں دیکھاجاسکتاہے کہ دونوں ڈاکو موٹر سائیکل پر رانگ سائیڈ سے آئے اور خاتون سے موبائل فون  چھیننے  کی کوشش کی،اس موقع پر خاتون کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ڈاکواسے کئی میٹرتک گھسیٹ کر لےگئے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی، ماں 4 سالہ بیٹی کو بلڈنگ سے پھینک کر خود بھی کود گئی،دونوں لقمہ اجل

بعدازاں جب ڈاکوؤں نے خاتون کوچھوڑاتو قریب میں موجودراہگیر بھاگتے ہوئے آئے اور انہیں اٹھایاجبکہ اس موقع پر سڑک پر چلتی گاڑیاں بھی رک گئیں،بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون اسپتال میں ملازمت کرتی ہیں،جو ڈیوٹی ختم ہونےکی بعداپنے گھرجارہی تھیں کہ راستے میں ڈاکوؤں نے انہیں گھیرلیا،جس کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Related Posts