ولنگٹن: نیوزی لینڈ میں دلیرانہ کارنامے پر اعلیٰ ترین ایوارڈ کرائسٹ چرچ کی مسجد پر حملہ روکتے ہوئے شہید ہونے والے پاکستانی ہیرو نعیم رشید کے نام کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں آج سے 2 سال قبل 15مارچ 2019 کو شدت پسند شخص نے کرائسٹ چرچ کی مسجد پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 51 مسلمان شہید جبکہ 40 افراد زخمی ہوئے۔ نیوزی لینڈ حکومت نے 2 مسلمانون کو ایوارڈ سے نواز دیا۔
تاریخی کامیابی، امریکی ایوانِ نمائندگان میں اسلاموفوبیا کے خلاف بل منظور
کیربین ملک ڈومینیکن ری پبلک میں جیٹ طیارہ گر کر تباہ،9افراد ہلاک
بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آور سے مقابلہ کرکے زندہ بچنے والے عبدالعزیز کو بھی نیوزی لینڈ کراس سے نوازا گیا ہے۔ وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کراس عزت و احترام کے اعتبار سے وکٹوریا کراس کے مساوی سویلین ایوارڈ ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے کہا کہ ماضی میں وکٹوریا کراس کے مساوی نیوزی لینڈ کراس ایوارڈ صرف 2 ہی شخصیات کو دیا گیا۔ اس کے علاوہ مزید 8 افراد کو بھی بہادری کے اعتراض میں اعزازات سے نوازا گیا جن میں پولیس اہلکار شامل ہیں۔
حملہ آور کو حراست میں لینے والے 2 پولیس اہلکاروں کو بھی میڈلز سے نوازا گیا۔ نعیم رشید کا تعلق پاکستان کے شہر ایبٹ آباد سے تھا جن کا 22 سالہ بیٹا طلحہ نعیم بھی حملے کے دوران شہید ہوگیا۔2 سال قبل ہونے والے واقعے نے نیوزی لینڈ کو ہلا دیا تھا۔