کیربین ملک ڈومینیکن ری پبلک میں جیٹ طیارہ گر کر تباہ،9افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیربین ملک ڈومینیکن ری پبلک میں جیٹ طیارہ گر کر تباہ،9افراد ہلاک
کیربین ملک ڈومینیکن ری پبلک میں جیٹ طیارہ گر کر تباہ،9افراد ہلاک

سینٹو ڈومینگو: کیربین ملک ڈومینیکن ری پبلک میں پرائیویٹ جیٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، خوفناک حادثے کے نتیجے میں میوزک پروڈیوسر سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈومینیکن ری پبلک کے دارالحکومت سینٹو ڈومینگو کے لاس امریکا ہوائی اڈے پر نجی جیٹ طیارہ بدھ کے روز ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ ہلاک ہونے والے 9 افراد میں عملے کے 2 اراکین بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکامیں آئل ٹینکر میں دھماکا، درجنوں افراد زندہ جل گئے

امریکی ایوانِ نمائندگان میں اسلاموفوبیا کے خلاف بل منظور

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کے نتیجے میں ہلاک 9 افراد میں 6 غیر ملکی اور 1 ڈومینیکن شہری شامل ہیں۔ باقی 6 مسافروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ پورٹو ریکن میوزک پروڈیوسر جوز اے ہرنینڈز بیوی اور بچے سمیت ہلاک ہوگئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی ملک ہیٹی کے شہرکیپ ہیٹین میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار ہوگیاجس کے نتیجے میں درجنوں افراد افرادزندہ جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

آج سے 2 روز قبل حادثے کےبعد آئل ٹینکرمیں آگ لگ گئی جس کے فوراً بعد ایک دھاکہ ہوا اور ہر طرف افراتفری پھیل گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے۔ 

Related Posts