مختلف شہروں میں دھند، شاہراہیں بند، لاہور ائیرپورٹ کا فلائٹ آپریشن معطل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مختلف شہروں میں دھند، شاہراہیں بند، لاہور ائیرپورٹ کا فلائٹ آپریشن معطل
مختلف شہروں میں دھند، شاہراہیں بند، لاہور ائیرپورٹ کا فلائٹ آپریشن معطل

اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج ہے، بعض مقامات پر حدِ نگاہ 100 میٹر سے بھی کم رہ گئی۔ موٹر وے اور شاہراہیں مختلف مقامات پر بند کردی گئیں، لاہور ائیرپورٹ کا فلائٹ آپریشن بھی معطل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سردی کی لہر میں اضافے کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں دھند کے باعث سفر کرنا محال ہوگیا۔ سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی دھند کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہے۔

موٹر وے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ لاہور سے گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا۔ درخانہ سے رجانہ تک موٹر وے ایم 2 ، شام کوٹ سے عبدالحکیم تک ایم 4 جبکہ شیر شاہ سے رحیم یار خان تک ایم 5 بند کردی گئی۔ لاہور سیالکوٹ موٹر وے بھی ٹریفک کیلئے بند ہے۔

قومی شاہراہ این 5پر کئی مقامات پر شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ 50 میٹر تک رہ گئی۔ رنگ روڈ لاہور بھی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے۔ موٹروے پولیس نے شہریوں کو سفر کے دوران احتیاط اور بلا ضرورت سفر سے اجتناب کی ہدایت کی ہے۔

لاہور ائیرپورٹ کے اطراف میں بھی شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ 50 میٹر ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا فضائی آپریشن معطل کردیا گیا۔ انتظامیہ نے مسافروں کو ائیرپورٹ آنے سے قبل فلائٹ انکوائری سے رابطے کی ہدایت کردی۔

اس دوران لاہور سے آنے جانے والی پروازوں کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے آپریٹ کیا جائے گا۔ شدید دھند اور حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث فیصل آباد اور سیالکوٹ ائیرپورٹس پر بھی فلائٹ شیڈول متاثر ہوا جس سے مسافر مشکلات کا شکار ہو گئے۔ 

 

Related Posts