ویکسین نہ لگوائی ہوتی تو مر جاتی۔بلی ایلش کورونا میں مبتلا ہوگئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویکسین نہ لگوائی ہوتی تو مر جاتی۔بلی ایلش کورونا میں مبتلا ہوگئیں
ویکسین نہ لگوائی ہوتی تو مر جاتی۔بلی ایلش کورونا میں مبتلا ہوگئیں

واشنگٹن: کورونا کا شکار امریکی گلوکارہ بلی ایلش نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر میں نے ویکسین نہ لگوائی ہوتی تو مر جاتی لیکن میں وائرس کے باعث نہیں مری اور شاید آگے بھی نہ مرتی تاہم اس سے مرض کی خوفناکی دور نہیں ہوتی۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ بلی ایلش نے کہا کہ میرا کورونا کے باعث نہ مرنا کورونا کی خوفناکی دور نہیں کرسکتا۔ میں تقریباً 2 ماہ تک وائرس کا شکار رہی ہوں اور اب بھی اس کے ضمنی اثرات بھگت رہی ہوں۔ویکسین نہ لگوانے پر خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈرائیو اِن کنسرٹ،سب سے زیادہ کاروں کا ورلڈ ریکارڈ پاکستان کیلئے قائم

عاصم اظہر میرے سوتیلے بھائی نہیں، نہ ہی ہم کزن ہیں۔میرب علی

بیڈ گائے کی گلوکارہ بلی ایلش نے بر وقت ویکسینیشن کی افادیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین لگوانے کے باعث میری جان بچ گئی۔ ایسا لگتا ہے کہ اگر ویکسین نہ لگائی جاتی تو شاید میں مر جاتی اور یہ بری اور خوفناک بات ہے۔

قبل ازیں گلوکارہ بلی ایلش ہفتے کے روز این بی سی کے اسکیچ کامیڈی شو میں کی موسیقارہ و میزبان بنیں اور اپنی ابتدائی خودکلامی کیلئے مسز کلاؤس کا لباس پہن کر کچھ لطائف بھی سنائے جس میں اپنی شکل و صورت پر عوامی تنقید کا ذکر بھی کیا۔

ناظرین کو ہنسانے کی کوشش کرتے ہوئے بلی ایلش نے کہا کہ کچھ لوگوں کو حیرت ہوتی ہے کہ میں بھاری کپڑے کیوں پہنتی ہوں جبکہ یہ صرف آرام یا اسٹائل کیلئے نہیں ہے۔  کہنا مشکل ہے لیکن اصل میں ہم 2 بچے تھے جو ایک دوسرے پر ڈھیر ہوگئے۔

 

Related Posts