باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی سلطان محمد پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں گولیاں لگنے کے باعث وہ شدید زخمی ہیں اور ان کی حالت تشویش ناک ہے۔
ڈی پی او پیر شہاب علی شاہ کے مطابق باجوڑ کے علاقے ماموند میں مفتی سلطان محمد پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے انہیں 3 گولیاں لگیں ، جبکہ یہ واقعہ ماموند کے علاقے بدان میں پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوات: ایف سی کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ڈسٹرکٹ آفیسر تعینات
پیر شہاب علی شاہ کے مطابق بدان میں برکلی مسجد کے قریب پیش آنے کے بعد سیکیورٹی افسران فوری طور پر حرکت میں آ گئے اور علاقہ مکینوں سے پوچھ گچھ اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ کے ضلع نوشہروفیروز میں ظالم دکاندار نے 15 سالہ لڑکے کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کا وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے نوٹس لے لیا۔
نوشہروفیروز کے علاقے محراب پور کے ظالم دکاندار نے بد ترین تشدد کرتے ہوئے لڑکے کے ہاتھ پاؤں توڑ ڈالے جس پر علاقہ پولیس نے بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دکاندار کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔
محراب پور کی پولیس نے تشدد زدہ 15 سالہ لڑکے کو بے دردی سے مارپیٹ کا نشانہ بنانے پر دکاندار کے خلاف ایکشن لینے کی بجائے لڑکے کے خلاف ہی ایف آئی آر درج کر لی۔
مزید پڑھیں: ظالم دکاندار کا 15 سالہ لڑکے پر تشدد، وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا