میانوالی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی پوری دنیاکامسئلہ ہے، جب ہمارے پانچ سال پورے ہوں گے تو سب سے زیادہ ترقی پسماندہ علاقوں میں ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان پرانی مویشی منڈی میانوالی میں سٹی پارک کے قیام، سرگودھا میانوالی روڈ کو دورویہ بنانے اور نمل جھیل پر میاواکی جنگل کے قیام کا افتتاح کرنے کیلئے میانوالی پہنچ گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزداربھی ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوروناکی وجہ سےدنیامیں کاروباربندہوگئے، مہنگائی پوری دنیاکامسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا سارا زور تعلیم پر ہے، خواتین کے لیے تعلیم بہتر کرنا ہے، نمل یونیورسٹی اقتدار میں آکر نہیں بنائی، یہ خود پیسے اکٹھے کرکے بنائی۔
وزیراعظم نے کہا کہ میانوالی کےکارکنوں کاخاص طورپرشکریہ اداکرتاہوں، جب ہمارے پانچ سال پورے ہوں گے تو سب سے زیادہ ترقی پسماندہ علاقوں میں ہوگی۔
مزید پڑھیں:کراچی سب سےزیادہ ٹیکس دیتاہےلیکن اسےکچھ نہیں ملتا،وزیراعظم