موبائل صارفین کیلئے بری خبر،درآمدی فونز مزید مہنگے ہونے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:ایف آئی اےکی جانب سے درآمدی موبائل فون پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز سامنے آگئی جس کےبعد درآمدی موبائل فون مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آرنے درآمدی موبائل فون پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دیتےہوئےکہاہےکہ فکسڈ سیلز ٹیکس رجیم کو نارمل ریجم عائد کرنے پر غور کررہےہیں،جس کےباعث درآمدی موبائل فون پر ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوگا اور مقامی طور پر تیار ہونے والے موبائل فون کو بہت سپورٹ ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:رزاق داؤد کا برآمدات میں پاکستان کے بنگلہ دیش اور بھارت سے آگے نکلنے کا دعویٰ

دوسری جانب ذرائع کاکہناہےکہ درآمدی موبائل فون پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کے لیے فنانس سپلیمنٹری بل میں تبدیلی کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے جوآئی ایم ایف کے ساتھ مزاکرات کا بھی حصہ ہےجسے لانےکیلئے قومی اسمبلی سے منظوری لینا ہوگی۔

Related Posts