اوول: آسٹریلیا نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سری لنکا کو 134 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
آسٹریلوی ٹیم نے وارنر ،میکسول اور فنچ کی شاندار کار کر دگی کی بدولت مقررہ بیس اوورز میں دووکٹوں کے نقصان پر 233رنز بنائے ،سری لنکن ٹیم جواب میں نو وکٹوں کے نقصان پر 99رنز پر ڈھیر ہوگئی ،آسٹریلوی بلے باز وارنر نے 56 گیندوں پر چار چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 100 رنز بنائے،ڈیوڈ وارنر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
اتوار کو ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کے کپتان لاستھ ملنگا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا ،آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر، ایرن فنچ اور گلین میکسویل کی شاندار کار کر دگی بدولت آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنائے۔
آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر اور کپتان ایرن فنچ نے 122 رنز کا آغاز فراہم کیا، فنچ 36 گیندوں پر 64 رنز بنا کر لکشن سینڈکان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے، فنچ کے آؤٹ ہونے کے بعد بھی سری لنکن بائولرز کی دھنائی کا سلسلہ نہ رک سکا ،ڈیوڈ وارنر اور گلین میکسویل نے دوسری وکٹ میں 107 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 14 رنز سے شکست دیدی