مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کا ظلم وستم، مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کا ظلم وستم، مزید 3 کشمیری نوجوان شہید
مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کا ظلم وستم، مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم و ستم جاری ہے، جعلی سرچ آپریشن کےد وران 3 مزید کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی  فوج نے کشمیری نوجوانوں کو ضلع شوپیاں کے علاقے چک چولان میں محاصرے اور نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا جس کے دوران کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مقبوضہ وادی میں بھارتی قابض افواج کےہاتھوں2کشمیریوں کاقتل،پاکستان کی مذمت

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی،مزید2کشمیری شہید

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں بھاری ہتھیار اور کیمیائی مواد استعمال کیا۔ ایک رہائشی مکان تباہ کردیا گیا۔ آخری اطلاعات آنے تک نام نہاد سرچ آپریشن ختم نہیں ہوا تھا۔

جعلی سرچ آپریشن کے دوران مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔ میڈیا نمائندگان کو فوجی آپریشن کی کوریج سے بھی روک دیا گیا تاہم سرچ آپریشن کے دوران کشمیری نوجوانوں کی شہادت کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ وادی میں اپنے جبرکو مزید تیزکرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کی جس کی پاکستان نے شدید مذمت کی۔ دفترِ خارجہ نے عالمی برادری سے بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔ 

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار کےمطابق 8 روز قبل مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی افواج کی جانب سےانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی گئیں، یکم دسمبر کو بھارتی افواج نےضلع پلوامہ میں نام نہاد محاصرے اور تلاشی کے دوران مزید2کشمیریوں کو شہید کردیا۔

 

Related Posts