مقبوضہ کشمیر میں جہادکی بات کرنےوالےکشمیریوں سےدشمنی کررہےہیں، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran khan
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ کشمیر کے معاملے پر جو لوگ کہتے ہیںکشمیر میںجہاد شروع کردیں یا فوج کشمیر چلی جائے،ایسی باتیں کرنے والے کشمیریوں سے دشمنی کررہے ہیں،کیونکہ ہندوستان یہی چاہتا ہے۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ کشمیر کے معاملے پر جو لوگ کہتے ہیں کشمیر میں جہاد شروع کردیں یا فوج کشمیر چلی جائے،ایسی باتیں کرنے والے کشمیریوں سے دشمنی کررہے ہیں،کیونکہ ہندوستان یہی چاہتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا مسئلہ کشمیر پر قوم کے نام ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ آج 27 اکتوبر وہ سیاہ ترین دن ہے جب بھارت کی فوجیں کشمیر میں داخل ہوئیںاور مقبوضہ کشمیر کے عوام سے دھوکا کیا گیا، مسئلہ کشمیر پر بھارتی وزیراعظم اقوام متحدہ گئے اور اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جو انہیں آج تک نہیں ملا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سے جھوٹے وعدے کیے گئے اور دھاندلی سے انتخابات کرائے گئے، اس آزادی کی تحریک میں اب تک ایک لاکھ کشمیری شہید ہو چکے ہیں،30 سال قبل بھی الیکشن میں دھاندلی کی گئی تو لوگ سڑکوں پر آگئے اور قتل عام ہوا۔

وزیر اعظم نے کہا کچھ لوگ کہتے ہیں کہ کشمیریوں کے لیے ہمیں ہتھیار اٹھا لینے چاہئیں، ہتھیار اٹھانے کی بات کرنے والے کشمیریوں سے دشمنی کر رہے ہیں، ہم نے کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت اور مدد کرنی ہے، ہمیشہ کشمیریوں کےساتھ کھڑے رہیں گے۔

عمران خان کاکہناتھاکہ مودی نے 9 لاکھ فوج کشمیریوں کو دبانے کے لیے رکھی ہوئی ہے جب کہ ہوسکتا ہے ہندوستان خود مقبوضہ کشمیر میں کوئی کارروائی کرا دے اوراس کا الزام پھر پاکستان پر لگادے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم سے کل جماعتی حریت کانفرنس رہنماؤں کے وفد کی ملاقات

انہوں نے کشمیریوں کے نام اپنے پیغام میں ایک بار پھر عزم دہرایا کہ میں دنیا میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کا سفیر بنوں گا۔ اس معاملے میں صرف میں ہی نہیں بلکہ پورا پاکستان ان کےساتھ کھڑا ہے۔ ہم نے دنیا کے تمام لیڈروں کوکشمیرمیں ہونے والے مظالم سے آگاہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں آج تک نہیں پتا کشمیر میں حالات کیا ہیں، مودی نے کہا وہ کشمیر کی خوشحالی کے لیے سب کچھ کر رہے ہیں، کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں نے بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کیا،کشمیر میں کنٹرولڈ انتخابات کے باوجود بی جے پی کو بری طرح شکست ہوئی۔

عمران خان نے کہا کہ مودی کشمیر میں ریفرنڈم کرا دے پتا چل جائے گا بھارت کہاں کھڑا ہے، مودی نے الیکشن کے نام پر کشمیریوں کو دھوکا دیا، مودی نے کشمیریوں کوجانوروں کی طرح بند کردیا ہے، کشمیریوں کی تحریک کو اب کوئی بھی نہیں روک سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے 9 لاکھ فوج کشمیر میں دہشت گردی کے خلاف نہیں رکھی بلکہ کشمیر کے لوگوں پر دہشت پھیلانے کے لیے رکھی ہے، اس کا مقصد ہی یہی ہے کشمیریوں کو اس طرح دباؤ کہ وہ اپنی آزادی کی تحریک سے پیچھے ہٹ جائیں اور اقوام متحدہ کی جانب سے دیے گئے حق سے محروم ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ ‘نریندر مودی کی حکومت کسی بھی واقعے کو بہانہ بنا کر کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنا چاہتی ہے، حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کے ساتھ رہوں گا،جب تک کشمیریوں کو حق نہیں ملے گا، جدوجہد کرتا رہوں گا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارتی قبضے کے 72 برس مکمل ہونے پر 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔

Related Posts