الجامعہ الاسلامیہ مردان میں250طلبہ کے حفظ قرآن پر وفاق المدارس کا تاریخ ساز اجتماع

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الجامعہ الاسلامیہ مردان میں250طلبہ کے حفظ قرآن پر وفاق المدارس کا تاریخ ساز اجتماع
الجامعہ الاسلامیہ مردان میں250طلبہ کے حفظ قرآن پر وفاق المدارس کا تاریخ ساز اجتماع

کراچی: مدارس ومساجد کو فرنگی اور انگریز نہیں ختم کرسکے تو کوئی اور کیسے کر سکتا ہے؟ہر دینی جدوجہد کی بنیاد مدرسہ ہے اسی لیے دشمن مدارس سے خائف ہیں،مدارس ومساجد کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ نے لے رکھی ہے،وقتی مشکلات کی پرواہ نہ کریں آخر فتح متقین اور اہل حق کی ہوگی۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان دینی مدارس کا پشتیبان ہے اسے مضبوط سے مضبوط تر کرکے دین کا تحفظ یقینی بنائیں گے،23ہزار دینی مدارس دارالعلوم دیوبند کا فیضان ہیں۔

ان خیالات کا اظہار مولانا فضل الرحمن،مولانا مفتی محمدتقی عثمانی،مولانا محمد حنیف جالندھری،مولانا عبدالغفور حیدری،مولانا مفتی سید مختار الدین شاہ،مولاناسعید یوسف،مولانا راشد محمود سومرو،مولانا ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن،مولانا امداد اللہ یوسف زئی اور دیگر نے الجامعہ الاسلامیہ بابوزئی مردان میں سالانہ تقریب تکمیل حفظ قرآن کی عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا-

وفاق المدارس کے میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق الجامعہ الاسلامیہ کی سالانہ تقریب ایک عظیم الشان اجتماع میں بدل گئی جس میں مردان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں ملک بھر کی دینی قیادت نے بیک وقت شرکت کی۔

الجامعہ الاسلامیہ سے حفظ قرآن کریم مکمل کرنے والے 250 خوش نصیبوں کو قاری عبدالروف نے آخری سبق پڑھایا،سفید لباس اور سفید عماموں میں ملبوس بچے جب پنڈال میں داخل ہوئے تو اک سماں بندھ گیا۔

الجامعہ الاسلامیہ کی سالانہ تقریب سے مختلف مقررین نے خطاب کرتے ہوئے دینی مدارس کے ہرقیمت پر تحفظ کرنے اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

مقررین نے کہا کہ مدارس کو مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کبھی انہیں ڈرانے دھمکانے اور کبھی لالچ دینے کی کوشش کی جاتی ہے، لیکن الحمدللہ اہل حق کسی قسم کے خوف اور لالچ کا شکار نہیں ہوتے۔

صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا کہ اگرچہ وقتی طور پر اہل مدارس کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑے لیکن یاد رکھئے کہ انجام کار اور آخری فتح ہمیشہ متقین اور اہل حق کی ہوتی ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ فرنگی اور انگریز جب تمام تر کوشش کے باوجود مدارس کو ختم نہیں کرسکے تو کسی اور کی کیا مجال کہ وہ مدارس کو ختم کرنے کی بات کریں، انہوں نے کہا ہر دینی سلسلے اور جدوجہد کی بنیاد مدرسہ ہے اس لئے ہم نے مدارس کا ہرقیمت پر تحفظ کرنا ہے۔

تاریخ ساز اجتماع میں جامعہ اسلامیہ بابوزئی مردان کے اجتماع میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز،مولاناعبیداللہ خالد،سینیٹر طلحہ محمود،مولانا قاضی عبدالرشید،مولانا حسین احمد،مولاناصلاح الدین ایوبی،مولانا اشرف علی،مولانا ظہور احمد علوی،مولانا اعجاز مصطفیٰ شریک ہوئے

مزید پڑھیں: مولانا یوسف اصلاحی (انڈیا والے) کی فوتگی کی خبر جھوٹی نکلی

ان کے علاوہ مولانا محمد قاسم،مولانا ڈاکٹر سعید خان اسکندر،مولانا مفتی ابرار،مولانانعمان نعیم،مولانا فرحان نعیم،مولاناعبدالقدوس محمدی،مولانا احمد حنیف جالندھری سمیت دیگر علماء کرام بھی شریک ہوئے،تاریخ ساز اجتماع میں تاحد نگاہ عوام کا جم غفیر تھا جس میں بڑی تعداد میں علماء کرام اور طلبہ سمیت ہر طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے بھی شامل تھے۔

Related Posts