اسلام آباد:خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی تاریخی رہائش گاہ کوعجائب گھرمیں تبدیل کرنےکی کارروائی شروع کردی گئی۔
اسلام آباد:کےپی کےحکومت کی جانب سےتوشہ خانہ کیس کی سماعت کرنےوالےجج کاگھرتحویل میں لینےکافیصلہ کیاگیاجس پرصوبائی آثار قدیمہ اور میوزیم ڈیپارٹمنٹ نے ڈپٹی کمشنر لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر سوات کو خط لکھ کہ رہائش گاہ اہم ورثے کی عمارت ہے جوسیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے،اس لیےاس کی حفاظت کی جائے۔