قومی سلامتی کمیٹی کی اِن کیمرہ بریفنگ،اپوزیشن کابائیکاٹ کافیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کا صوبوں میں احتجاج کا فیصلہ
بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کا صوبوں میں احتجاج کا فیصلہ

اسلام آباد:اپوزیشن کی جانب سےجاری کردہ اعلامیےکےمطابق حکومت کی جانب سےبلائی گئی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی اِن کیمرہ بریفنگ میں متحدہ اپوزیشن شرکت نہیں کرےگی۔

اعلامیہ کےمطابق یہ فیصلہ پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں اہم قوانین بلڈوزکرنےکےحکومتی رویےپرکیاگیاہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سےاپوزیشن کو6دسمبر2021کوہونےوالی قومی سلامتی کمیٹی میں اِن کیمرہ بریفنگ سےمتعلق آگاہ کیاگیاتھاکہ مشیرقومی سلامتی معید یوسف اِن کیمرہ بریفنگ دیں گے۔

اپوزیشن نےاپنےجاری کردہ اعلامیےمیں مؤقف اپنایاہےکہ پارلیمان میں اہم داخلی وخارجی سمیت عوامی امورپربات نہیں کی جاتی اورنہ ہی ان اہم معاملات پرایوان میں بحث کرائی جاتی ہےبلکہ پارلیمان کونظراندازکیاجارہاہے۔

اپوزیشن کےمطابق حکومت نے عملاً پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر رکھا ہے جو جمہوریت میں بنیادی آئینی، قانونی اور عوامی فورم ہے۔

یہ پڑھیں:ای وی ایم سےانتخابات مہنگےنہیں ہونگے،معمولی اخراجات آئیں گے،فوادچوہدری

یہ بھی پڑھیں:منی بجٹ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، منظور نہیں ہونے دیں گے، شہباز شریف

دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سےیہ مؤقف بھی اختیارکیاگیاہےکہ وزیراعظم آزادکشمیراہم قومی مامعلات پربلائےگئےاجلاسوں میں شریک نہیں ہوئےکیونکہ وہ ملک اور عوام کے مفاد میں بروئے کار لانے کے ہنر اور صلاحیت سے محروم ہیں۔

ایسے حالات میں ایسی اِن کیمرہ بریفنگ اس حکومت کے نئےتماشے کی راہ ہموار کرے گی جس کا ملک اور عوام کو درپیش معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔

Related Posts