میں نے مسلسل 8ماہ تک تقریباً کچھ نہ کھا کر گزارہ کیا۔مشال خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میں نے مسلسل 8ماہ تک تقریباً کچھ نہ کھا کر گزارہ کیا۔مشال خان
میں نے مسلسل 8ماہ تک تقریباً کچھ نہ کھا کر گزارہ کیا۔مشال خان

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف فنکارہ اور ڈرامہ سیریل پری زاد میں لبنیٰ کا کردار نبھانے والی اداکارہ مشال خان نے کہا ہے کہ میں نے مسلسل 8 ماہ تک تقریباً کچھ نہ کھا کر گزارہ کیا۔ نہ ہونے کے برابر کھاتی تھی اور ڈر لگتا تھا کہ میرا وزن بڑھ جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ مشال خان نے کہا کہ میں بچپن میں وزن کے باعث تنقید کا نشانہ بنی اور گھر آ کر رویا کرتی تھی۔ کوئی موٹا ہو تو اسے منہ پر نہیں کہنا چاہئے اور کسی کے منہ پر دانا نکلا ہو تو نشاندہی نہیں کرنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:

جویریہ عباسی کی والدہ انتقال کرگئیں، اداکارہ کی مداحوں سے دُعا کی اپیل

صنفِ آہن سے اداکارہ سجل علی کی فوجی لباس میں نئی تصویر وائرل

انٹرویو کے دوران اداکارہ مشال خان نے کہا کہ جو لوگ دوسروں پر تنقید کرتے ہیں وہ خود بھی اچھے نہیں لگتے۔ جو لوگ بلا وجہ بچپن سے ہی تنقید کے عادی ہوتے ہیں، وہ بڑے ہو کر بھی یہی کرتے ہیں۔ میری ایک  دوست تھی اور ہم بڑا غیر محفوظ محسوس کرتے تھے۔

معروف اداکارہ مشال خان نے کہا کہ میں ہجوم والی جگہوں پر جانا پسند نہیں کرتی۔میرے اندر بہت کچھ تھا جو میں دنیا کو دکھانا چاہتی تھی۔ مجھے اپنے اظہار کی عادت نہیں ہے۔ اپنی ذات کے اظہار کیلئے پینٹنگ اور ڈرائنگ کا طریقہ اپنا لیا ہے۔

اداکارہ مشال خان نے کہا کہ اسکول کے دور میں وزن کے باعث کوئی میرے قریب آنا پسند نہیں کرتا تھا۔ میں شکار کے خلاف ہوں لیکن میرے خاندان میں شکار ایک روایت سمجھی جاتی ہے۔ میرے کزنز نے مجھے بچپن میں ہی آتشیں ہتھیار پکڑنا سکھا دیا تھا۔

 

Related Posts