لوکل باڈیز الیکشن میں پی ٹی آئی کامیاب ہو گی،شفقت محمود

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لوکل باڈیز الیکشن میں پی ٹی آئی کامیاب ہو گی،شفقت محمود
لوکل باڈیز الیکشن میں پی ٹی آئی کامیاب ہو گی،شفقت محمود

راجووال:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ آنے والا دور بھی تحریک انصاف کا ہے اور آنے والے الیکشن میں بھی تحریک انصاف نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔

اتوار کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمدخاں وٹو کی دعوت پر اپنے نجی دورہ وساویوالہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ لوکل باڈیز کا الیکشن بھی نزدیک آرہا ہے جو آئندہ برس مارچ اپریل میں شروع ہو جائے گا۔

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ لوکل باڈیز الیکشن میں ولیج کونسل جو ایک طرح کی یونین کونسل ہے، پندرہ سے بیس ہزار لوگوں پر مشتمل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے لئے ہم نے تیاری شروع کر دی ہے۔

وزیرِتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ میں نے اپنے حلقے میں لوگوں کو اس بارے میں آگاہ کرتے ہوئے رابطہ مہم شروع کر دی ہے،جن امیدواروں کو ہم سامنے لائیں گے ان کے نام فائنل کر لئے جائیں تو انتخابی مہم کیلئے زیادہ وقت مل جائیگا۔

شفقت محمود نے کہا کہ انتخابی مہم کیلئے کام شروع کر دیا گیا ہے اور یہ پریکٹس کامیاب ہونے کے لئے بہت ضروری ہے جس کے لئے سب کو ابھی سے کام کرنا شروع کر دینا چاہیے کیونکہ لوکل باڈیز کا رزلٹ جتنا اچھا آئے گا اسکا قومی الیکشن پر بھی اتنا ہی اچھا اثر پڑے گا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ وساویوالہ بڑا زرخیز اور معروف علاقہ ہے لیکن یہاں کی سڑکوں کا برا حال ہے،ملک میں اس وقت بڑی بڑی موٹرویز بن رہی ہیں تو یہ سڑکیں کیوں نہیں بن سکتیں؟

میں اس کے لئے کوشش کروں گا اور اور ان سڑکوں کے فنڈز ز ریلیز کروانے کے لیے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے روڑ کی تعمیر و فنڈز کے متعلق بات کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے آئندہ بھی پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی،میاں منظور احمد خاں وٹو کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے یہاں آنے کی دعوت دی۔

اس علاقے میں میاں منظور احمد خان وٹو ایک بڑے سیاسی قد کاٹھ والی شخصیت ہیں،ہماری خوش قسمتی ہے کہ میاں منظور احمد وٹو تحریک انصاف میں شامل ہیں،ان کی قیادت میں جہاں علاقہ ترقی کرے گا وہاں پارٹی بھی مضبوط ہوگی۔

مزید پڑھیں: کراچی گرین لائن منصوبہ آئندہ ماہ فعال کیا جائے گا۔اسد عمر

بہت پہلے کی بات ہے جب میں اے سی پاکپتن تھا تب سے مجھے اس علاقے سے دلی لگاؤ ہے،میاں منظور احمد خاں وٹو سے میری پہلی ملاقات بھی اسی وقت ہوئی تھی جب وہ چیئرمین یونین کونسل تھے مگرکئی دہائیاں گزرنے کے باوجود آج بھی ہمارا تعلق برقرار ہے۔

Related Posts