نسلہ ٹاور کے اطراف 4 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی، دفعہ 144نافذ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نسلہ ٹاور کے اطراف 4 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی، دفعہ 144نافذ
نسلہ ٹاور کے اطراف 4 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی، دفعہ 144نافذ

کراچی: سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت بلند و بالا عمارت کے انہدام کی کارروائی جاری ہے، کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے بچنے کیلئے نسلہ ٹاور کے اطراف 4 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نسلہ ٹاور کے اطراف میں 4 یا اس سے زائد افراد جمع نہیں ہوسکتے۔ دفعہ 144 کے نفاذ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹاور گرائے جانے کے دوران امن و امان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مزدوروں کی تعداد ڈبل کریں، سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور ایک ہفتے میں گرانے کا حکم

نسلہ ٹاور متاثرین کا احتجاج، پولیس کالاٹھی چارج، فائرنگ، متعدد افراد زخمی

انہدامِ نسلہ ٹاور عملدرآمد کیس، سپریم کورٹ نے حافظ نعیم الرحمان کو جھاڑ پلا دی

آج چوتھے روز بھی نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام جاری ہے۔ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق نسلہ ٹاور کو مکمل طور پر گرا دئیے جانے تک دفعہ 144 نافذ رہے گی۔ مسماری کے عمل میں مداخلت کرنےو الوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

نئی تکنیک کے تحت کرین کی مدد سے ہیوی مشینری بالائی منزل پر منتقل کردی گئی۔ عمارت کے اطراف کی سڑک اور سروس روڈ شہریوں کی آمدورفت کیلئے مکمل طور پر بند ہے۔ نسلہ ٹاور کے گراؤنڈ فلور پر دکانیں اور پارکنگ فلور کی دیواریں گرا دی گئیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں قائم بلندوبالا رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کیس میں سپریم کورٹ نے 26 نومبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں عدالت نے کمشنر کراچی کو 200کی جگہ 400 مزدور لگانے کی ہدایت کی۔

گزشتہ روز جاری کیے گئے تحریری فیصلے میں سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی نے بتایا کہ نسلہ ٹاور گرانے پر  200افراد لگائے گئے، کمشنر کراچی 400مزدور لگا کر نسلہ ٹاور کو گرانے کی کارروائی ایک ہفتے میں یقینی بنائیں۔

Related Posts