کیپ ٹاؤن:جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعدمختلف ملکوں کی جانب سے سفری پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کا تیزی سے منتقل ہونے والا نیا ویرینٹ سامنے آنے کے بعد سائنسدانوں اور طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نئے وائرس پر ویکسین کا زیادہ اثرنہیں ہورہا۔
دوسری جانب کئی ممالک نے جنوبی افریقہ سمیت مختلف افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں۔سنگا پور نے جنوبی افریقہ سمیت7 افریقی ممالک کیلئے سفری پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے، سنگاپور کی جانب سے ان سفری پابندیوں کا اطلاق اتوار سے ہو گا۔
برطانوی وزیرِ صحت کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ میں پایا جانے والا نیا ویرینٹ ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ اور دیگر 5 ممالک سے آنے والوں کو اتوار سے ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہو گا۔ادھر جاپان کی جانب سے بھی جنوبی افریقہ سمیت6 افریقی ممالک کیلئے سفری پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں مزید411افرادکورونا سے متاثر، 7ہلاک