کراچی کے چڑیا گھر میں نایاب نسل کے شیر کی موت نے ٹی وی اور فلم کے فنکاروں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، مختلف شوبز شخصیات نے ملک بھر کے چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں کراچی کے چڑیا گھر میں نایاب نسل کا سفید شیر بیماری کے بعد ہلاک ہوگیا جس کے بعد چڑیا گھر کے ڈائریکٹر خالد ہاشمی کو برطرف کردیا گیا ہے۔ شوبز شخصیات نے جانوروں کی حالتِ زار پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف فنکارہ اشنا شاہ، احسن خان اور احمد علی سمیت متعدد شوبز شخصیات نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر میں تفریح کیلئے قید کیے گئے جانوروں کی حالتِ زار کو دیکھتے ہوئے چڑیا گھروں کو بند کردینا چاہئے۔
اسکوئڈ گیم سے ہیل باؤنڈ زیادہ مقبول، کیاخوفناک سیریز کا دوسرا سیزن آئیگا؟
ڈرامہ سیریل سنگِ ماہ کے نئے پوسٹر میں اداکارہ ہانیہ عامر کی انٹری
معروف اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ کراچی کے چڑیا گھر میں مر جانے والے افریقی شیر کی تصویر دیکھ کر میرا دل ٹوٹ گیا۔ تنزانیہ میں 2 ہفتے سے کم وقت قبل میں افریقی شیروں اور دیگر شاندار جانوروں کو بہترین حالت پر دیکھ چکی ہوں۔
اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ جانوروں کو جنگلوں، میدانوں اور سمندروں میں رہنا چاہئے، نہ کہ چڑیا گھروں میں۔ چڑیا گھر کے حکام کا کہنا ہے کہ فنڈز روک دئیے گئے تھے۔ تمام جانور بھوکے مر رہے ہیں۔ان کی حالت تشویشناک ہے۔ ہمیں بے زبانوں کیلئے آواز اٹھانی ہوگی۔
عائشہ عمر نے کہا کہ ہم جانوروں کو آزادی سے محروم کرکے اپنی تفریح کیلئے پنجروں میں ڈال دیتے ہیں۔پھر ہم ذمہ داری لینے سے بھی انکاری ہیں۔ مسئلے کا حل کیا ہے؟ یا تو جانوروں کیلئے فنڈز ریلیز کریں یا پھر جانوروں کو واپس جنگل بھیج کر چڑیا گھر بند کریں۔
دوسری جانب معروف اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے چڑیا گھر میں سفید شیر کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی قابلِ نفرت ہے، ہم انسانوں کو زمین پر رہنے کا حق ہی نہیں ملنا چاہئے تھا۔