نوشین کاظمی کی موت دم گھٹنے سے ہوئی، تشدد کے شواہد نہیں ملے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nosheen Kazmi died by ‘hanging’, reveals autopsy

لاڑکانہ: شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کی طالبہ نوشین کاظمی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ طالبہ کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں طالبہ کے جسم پر تشدد کے کوئی نشان نہیں ملے۔ نوشین کاظمی کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ لیب کی رپورٹ کے بعد جاری کی جائے گی۔

واقعہ
ایک روز قبل شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ میں چوتھے سال کی طالبہ نوشین کاظمی نے مبینہ طور پر اپنے ہاسٹل کے کمرے میں خودکشی کرلی تھی۔

ڈاکٹر نوشین کاظمی کو اپنے ہاسٹل کے کمرے کے پنکھے سے لٹکا ہوا پایا گیا جس کے پاؤں تقریباً ایک میز کو چھو رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ نوشین کاظمی کی روم میٹ دو گھنٹے بعد کمرے میں واپس آئی اور کمرے کو اندر سے بند پایا۔

وہ دروازہ کھٹکھٹاتی رہی لیکن کوئی جواب نہ آیاجس پرروم میٹ نے بعد میں کھڑکی سے جھانک کر نوشین کاظمی کو لٹکتے ہوئے دیکھاجبکہ کمرے سے ہاتھ سے لکھا ہوا نوٹ بھی برآمد ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:ثاقب نثار کی آڈیو لیک کرنیوالے احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ پر لاہور میں حملہ

لاڑکانہ کے ایس ایس پی عمران قریشی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ فرانزک ٹیم نے کمرے سے شواہد اکٹھے کیے اور بعد ازاں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے یونیورسٹی کے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

امتحانات ملتوی
ادھر یونیورسٹی انتظامیہ نے نوشین کاظمی کے انتقال کے بعد اپنے الحاق شدہ میڈیکل کالجز کے امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔

چانڈکا، آصفہ ڈینٹل اور بے نظیر کالج آف نرسنگ کالجز انسٹی ٹیوٹ آف فارمیسی، غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر کے امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں اورچانڈکا میڈیکل کالج کا ہاسٹل بند کر دیا گیا اور طالبات کو ان کے گھروں کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔

Related Posts