لاہور: معروف صحافی احمد نورانی کی اہلیہ مقامی صحافی خاتون عنبرین فاطمہ پر لاہور میں نامعلوم افراد نے حملہ کردیا،گاڑی کی ونڈ اسکرین توڑ دی، ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو لیک کرنے والے صحافی احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ پر لاہور میں حملہ کیا گیا۔
عنبرین فاطمہ اپنے بچوں کے ہمراہ اپنی کار پر نکلیں تو دو نامعلوم افراد نے تعاقب شروع کر دیا اور کار ایک تنگ گلی میں پہنچی تو نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا اور گاڑی کی ونڈ اسکرین توڑ دی تاہم خاتون صحافی نے عنبرین فاطمہ نے کار دوڑا دی جس پر ملزمان بھاگ نکلے۔
مزید پڑھیں:ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو، گیرٹ ڈسکوری کی فرانزک رپورٹ کیلئے کتنی قابل بھروسہ ہے؟
عنبرین فاطمہ کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں، اس کے باوجود مجھ پر اور میری فیملی پر جان لیوا حملہ ہوا، جو قابل مذمت ہے،پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف مقدمہ نمبر 2231 /2021 درج کر لیا۔