راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کی بھاگ دوڑ کے دن ختم ہوگئے، شعیب اختر نے کہا کہ مجھے گھٹنوں کی سرجری کیلئے آسٹریلیا روانہ ہونا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دنیا کے تیز ترین بالر شعیب اختر نے کہا کہ میرے بھاگنے دوڑنے کے دن ختم ہوگئے کیونکہ میں گھٹنوں کی مکمل سرجری کیلئے جارہا ہوں۔
شعیب اختر کی ویڈیو پر شاہد آفریدی کا رد عمل سامنے آگیا
ورلڈ کپ، بابر اعظم کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دینا چاہئے تھا۔شعیب اختر
ٹوئٹر پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں بہت جلد میں اپنے گھٹنوں کو مکمل طور پر تبدیل کرواؤں گا۔ مکمل سرجری کیلئے جلد آسٹریلیا کی سمت اڑان بھرنی ہے۔
My running days are over as am leaving for total knee replacement in Australia Melbourne very soon 🥲🤞. pic.twitter.com/1sO6dHESPJ
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 21, 2021
خیال رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور نامور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اْنہیں شعیب اختر کے مسائل سْن کر بہت اچھا لگا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے انکشاف کیا کہ اْنہیں سابق کپتان شاہد آفریدی سے بہت سے مسئلے ہیں جس کی ویڈیو حال ہی میں ٹوئٹر پر شیئر کی گئی۔