نائیجریا،کشتی میں ملاح کے بغیر سفر، 7بچیاں ڈوب کر جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نائیجریا،کشتی میں ملاح کے بغیر سفر، 7بچیاں ں ڈوب کر جاں بحق
نائیجریا،کشتی میں ملاح کے بغیر سفر، 7بچیاں ں ڈوب کر جاں بحق

ابوجہ: نائیجیریا کی ریاست جیگاوا میں کشتی ڈوبنے سے 7 بچیاں ڈوب کر لقمہ اجل بن گئیں، جبکہ 3 کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست جیگاوا میں 10 سے 12 برس کی لڑکیاں ایک تقریب میں شرکت کے بعد کشتی میں واپس آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئیں۔

کشتی میں 10 بچیاں سوار تھیں جن میں سے 7 ڈوب کر جان کی بازی ہار گئیں۔امدادی کاموں کے دوران ریسکیو اداروں نے 3 لڑکیوں کو زندہ بچالیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سات بچیوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: انڈونیشیا، کشتی میں سوار 21طلباء دریا میں گر گئے، 11جاں بحق

کشتی کے ملاح نے لڑکیوں کو لے جانے سے منع کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشتی کو خود چلا کر دریا عبور کرلیں۔ جس پر ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں اپنے گھر جانے کے لیے بچیوں نے کشتی خود چلانے کی کوشش کی تھی۔جس پر یہ حادثہ رونماء ہوا۔

Related Posts