بچوں کے عالمی دن کے موقع پر ایوان صدر نیلے رنگوں میں رنگ گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

President House turns blue to celebrate World Children’s Day

اسلام آباد: آج عالمی یوم اطفال کے موقع پر ایوان صدر کی عمارت کو نیلی روشنیوں سے روشن کیا گیا۔

صدر پاکستان کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل کے مطابق، ’’یونیورسل چلڈرن ڈے یعنی 20 نومبر 2021 کے سلسلے میں ایوان صدر کی عمارت کو نیلے رنگ سے رنگ دیا گیا ہے۔‘‘ گزشتہ سال اس دن کے موقع پر ایوان صدر، پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ آف پاکستان اور یادگارِ پاکستان سمیت تمام تاریخی عمارتیں نیلے رنگ میں رنگ گئی تھیں۔

 

اس دن کو منانے کے لیے، اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ، زیارت اور پشاور میں پاکستان کے نمایاں مقامات کونیلی کردیا گیا ہے۔ اس اقدام کی قیادت انسانی حقوق کی وزارت، یونیسیف اور اس سے ملحقہ ادارے کر رہے ہیں تاکہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پاکستان کے اجتماعی عزم کو مضبوط کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:جارحیت کا شکار معصوموں کا عالمی دن اور بچوں کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم

آج عالمی یومِ اطفال کے موقعے پر ملک بھر میں سیمینارز، ورکشاپ اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا اور پوری دنیا میں لوگ بچوں کے حقوق کے حوالے سے آگہی کو فروغ دینے کے اقدامات کا حصہ بنیں گے۔

عالمی یومِ اطفال کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ پوری دنیا میں بچے اپنی قوتِ اظہار اور قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں تاکہ ہمیں ایک مستحکم دنیا فراہم کرسکیں۔

Related Posts