عوام تیاری کرلیں!اگلا سال اس سے بھی بدترہوگا،آئی ایم ایف نے خطرے کی گھنٹی بجادی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

IMF released economies report

کراچی:آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان میں بے روزگاری 4.8 فیصد مزید بڑھے گی،اگلا سال اس سے بھی بدترین ثابت ہوگا۔

عالمی مالیاتی ادارے نے معیشتوں کی بحالی پر مبنی رپورٹ جاری کردی۔ دستاویز کے مطابق سال 2022 پاکستان کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوگا۔ اشیائے ضروری کی قیمتوں میں 8.5 فیصد اضافہ جاری رہے گا۔ بے روزگاری 4.8 فیصد مزید بڑھے گی۔

کرنٹ اکائونٹ خسارہ 0.6 سے بڑھ کر 3.1 فیصد ہوجائے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حقیقی شرح نمو 3.9 سے بڑھ کر 4 فیصد ہوجائے گی۔ کورونا وبا کا معیشت پر دبا ؤجاری رہے گا۔ قرضوں کے بوجھ تلے دبے ممالک میں شمار ہوگا جبکہ معیشت کی عمومی شرح نمو آئندہ سال 3 اعشاریہ ایک فیصد رہے گی۔

اس سے قبل عالمی بینک نے پاکستان ڈیویلپمنٹ اب ڈیٹ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان میں بجلی، تیل اور غذائی اجناس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی 9فیصد تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:مانیٹری پالیسی، اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1.50فیصد اضافہ کردیا

تاہم معاشی سرگرمیوں میں بتدریج بہتری سے اگلے مالی سال تک غربت میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔عالمی بینک نے پاکستان میں موثر کرونا لاک ڈاؤن اور معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے معیشت بحال ہوئی تاہم بیرونی مالی دباو، قرضوں میں اضافہ اور کرونا کی ممکنہ نئی لہر کو بڑے خطرات قرار دے دیا۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب لیکن صرف 15 فیصد آبادی کو ویکسین کی فراہمی کو تشویشناک قرار دے دیا۔رپورٹ کے مطابق اس مالی سال معاشی ترقی کی رفتار 4.8 فیصد کے حکومتی ہدف کے مقابلے میں 3.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

اگلے سال جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد ہو جائے گی۔رپورٹ میں بجلی، تیل اور غزائی اجناس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جس کے باعث اس سال مہنگائی آٹھ فیصد کے حکومتی ہدف کے مقابلے میں نو فیصد تک جانے کا امکان ہے۔

Related Posts