ضیا چشتی کون ہیں اور ان پر کیا الزامات ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Who is Zia Chishti and what are the allegations against him?

اکستانی نژاد امریکی ارب پتی اور سافٹ ویئر کمپنی افینیٹی کے بانی ضیا چشتی نے اپنی ایک سابقہ ساتھی کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔

افینیٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ ضیا چشتی نے افینیٹی کے چیئرمین، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جو فوری طور پر لاگو ہو گا۔

افینیٹی کے دو سابق ملازمین نے بلومبرگ کو تصدیق کی کہ ضیا چشتی نے 2017 میں برازیل میں ایک کاروباری دورے کے دوران ٹاٹیانا پر دوران جنسی تشدد کیا اور کہا کہ انھیں (ٹاٹیانا کو) 13 برس کی ہی عمر میں ضیا چشتی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کر لینا چاہیے تھا۔

ضیا چشتی کون ہیں؟
امریکی نژاد ضیا چشتی کوستارہ امتیاز مل چکا ہے جوپاکستان کا تیسرا سب سے بڑا شہری اعزاز ہے۔ امریکا سے پاکستان واپس آنے کے بعد انہوں نے اپنا بچپن لاہور میں اپنی والدہ سعدیہ چشتی کے ساتھ گزارا، جنہوں نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے اور وہ پاکستان کی اسلامی نظریاتی کونسل کی سابق رکن ہیں۔

ضیا چشتی نے اپنا ایم بی اے اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے مکمل حاصل کیا جہاں وہ فرینڈز آف آرجے ملر سوسائٹی کے ایک فعال رکن تھے اور کولمبیا یونیورسٹی سے اکنامکس اور کمپیوٹر سائنس میں بی اے کیا جہاں وہ یونیورسٹی کے عملے کی ٹیم کے رکن تھے۔

ضیا چشتی بورڈ کے چیئرمین اور افینیٹی کے سی ای او اور بانی پارٹنردی ریسورس گروپ کے چیئرمین تھے۔ ضیا چشتی نے اپنے کیریئر کا آغاز نیویارک اور لندن میں مورگن اسٹینلے اینڈ کمپنی کے انضمام اور حصول کے شعبے سے کیا اور مختصر طور پر لندن میں میک کینسی اینڈ کمپنی کے ساتھ مینجمنٹ کنسلٹنٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔

ضیا عوامی طور پر تجارت کی جانے والی دو ٹی آرجی پورٹ فولیو کمپنیوں کے بورڈز کے نان ایگزیکٹیو چیئرمین ہیں اور بورڈ کے کئی نجی عہدوں پر بھی فائز ہیں۔

ضیا چشتی پرکیا الزامات ہیں؟
افینیٹی کی ایک 23 سالہ سابق ملازمہ ٹاٹانیا سپوٹس ووڈنے امریکی کانگریس کی ہاؤس جوڈیشری کمیٹی کے سامنے الزام لگایا تھا کہ ضیا چشتی نے 2017 میں برازیل میں ایک کاروباری دورے کے دوران ان پرجنسی تشدد کیا ۔

افینیٹی کے شریک بانی کی بیٹی ٹاٹانیا سپوٹس ووڈ نے حملے کے ثبوت کے طور پر تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے کہا کہ جنسی حملہ اتنا پرتشدد تھا کہ ایک نرس جس نے بعد ازاں ہسپتال میں اس کا معائنہ کیا، بتایا کہ میرا جسم خراشوں،گھاؤاور زخموں سے بھراہوا تھا۔

انہوں نے گواہی دیتے ہوئے مزید کہاکہ میری گردن کے گرد زخموں کے نشانات تھے جس سے ایسا لگتا تھا کہ میرا گلا گھونٹ دیا گیا ہے، میرے سر پر ایک گھومڑ تھا، آنکھ کالی ہوگئی تھی۔اپنی گواہی کے دوران انہوں نے 2016 کے دبئی کے دورے کے بارے میں بھی بتایا ،انہوں نے الزام لگایا کہ ضیا چشتی نے دوسرے ساتھیوں کے سامنے انہیں چھیڑا اور حملہ کیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ
ضیا چشتی پر الزامات اور مستعفی ہونے کے بعد منگل کو ٹی آرجی پاکستان کے حصص کی قیمت 130 روپے سے گر کر جمعرات کو 111 روپے ہوگئی ہے اور اب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ضیا چشتی ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے سی ای او کے عہدے سے بھی مستعفی ہوسکتے ہیں ۔

Related Posts