کراچی :اسٹیٹ بینک نے اگلے 2 ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 1.50 فی صد اضافہ کر دیا،آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود 8.75 فی صد رہے گی۔
اس سے قبل اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود 7.25 فی صد مقرر تھی۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ شرح سود میں 150 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔
پالیسی ریٹ 8 اعشاریہ 75 فی صد کر دی گئی۔مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کے مطابق بیلنس آف پیمنٹ میں اضافہ ہوا، توقعات سے زیادہ مہنگائی کی شرح میں اضافے کے سبب پالیسی ریٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 20ستمبر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا،ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے بنیادی شرح سود میں 0.25 فیصد کا اضافہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں:مارکیٹ سرمائے میں 69ارب سے زائد کا اضافہ