یو ٹیوب کا ڈس لائیکس کی تعداد خفیہ رکھنے کا آپشن متعارف کرانیکا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یو ٹیوب کا ڈس لائیکس کی تعداد خفیہ رکھنے کا آپشن متعارف کرانیکا اعلان
یو ٹیوب کا ڈس لائیکس کی تعداد خفیہ رکھنے کا آپشن متعارف کرانیکا اعلان

دُنیا کی سب سے بڑی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب نے ناپسندیدگی (ڈس لائیکس) کی تعداد خفیہ رکھنے کا آپشن متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد ناپسندگیوں کی تعداد کو کم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یو ٹیوب انتظامیہ ڈس لائیکس کی جگہ لائیکس کی تعداد میں اضافے پر توجہ دے رہی ہے۔ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ کے مطابق عوام کی بڑی تعداد جان بوجھ کر ڈس لائیک کے بٹن کو مذاق سمجھتے ہوئے استعمال کرلیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واٹس ایپ نے بزنس صارفین  کیلئے خاص فیچر متعارف کرادیا

خلائی ماہرین کا چاند پر آکسیجن سے متعلق اہم انکشاف

مختلف یو ٹیوبرز ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کیلئے بھی ڈس لائیک کے آپشن کا استعمال کرنے لگے جس کے نتیجے میں یو ٹیوب انتظامیہ کو اپنے الگورتھم میں ویڈیوز کی سرچ اور دیگر اعدادوشمار مرتب کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ لوگ کسی یوٹیوب چینل کی انتظامیہ کو ذاتی پسند ناپسند کی بناء پر بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور ڈس لائیک کے بٹن کا استعمال ہتھیار کے طور پر کیا جاتا ہے۔ بعض چینلز پر ڈس لائیکس کی تعداد خفیہ رکھنے سے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہوئے۔

نیا آپشن سامنے آنے کے بعد لوگ ڈس لائیک کے بٹن کا استعمال تو کرسکیں گے تاہم کتنے لوگوں نے ویڈیو کو ناپسند کیا، ان کی تعداد ظاہر نہیں ہوگی۔ یوٹیوب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپشن متعارف کرانے سے صارفین کی حقیقی پسند ناپسند جاننے میں مدد ملے گی۔ 

Related Posts