کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران حکومت کی پیش کردہ قرارداد کو ایوان میں پھاڑ دیا۔
خرم شیر زمان نے اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج قرار داد دیکھ کر وہ دن یاد آگیا جب شراب کو شہد میں تبدیل کیا گیا تھا۔ 13 سالوں سے پی پی کی سندھ میں حکومت ہے، سندھ حکومت چاہتی ہے جیلوں میں بیٹھے چوروں کو چھوڑدیا جائے۔
سندھ حکومت کو چوروں ڈکیتوں کے گھر والوں پر رحم کرنا ہے۔ سندھ حکومت اس قرارداد میں عوام کو اپوزیشن جماعتوں کیلئے غلط تاثر دینا چاہتی ہے۔
ہمیں ناصر شاہ فون پر کہتے ہیں کہ نسلہ کیلئے قرارداد لائیں گے۔ ہم نے انہیں کہا قرارداد میں ہم سندھ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم نے کہا نسلہ ٹاور کے متاثرین کی صوبائی حکومت دادرسی کرے۔ نسلہ کے متاثرین کو ان کے گھروں کی قیمت ادا کی جائے۔
نسلہ کی تعمیر میں ملوث افسران کا مسمار کیا جائے،اس وقت کے ڈی جی کو مسمار کیا جائے۔ سعید غنی صاحب اس وقت کے وزیر بلدیات تھے وہ مستعفی ہوں،سعید غنی مستعفی ہوجائیں انہیں سلام پیش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نسلہ ٹاور کے معاملے پردونمبری کا سہارا نہ لیا جائے۔
مزید پڑھیں:دہشتگردی کاخدشہ، صدرمارکیٹ آتشزدگی کی تحقیقات کی جائیں۔خرم شیر زمان