ملک بھر میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن مہم آج شروع ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن مہم آج شروع ہوگی
ملک بھر میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن مہم آج شروع ہوگی

اسلام آباد: ملک بھر کے 9 کرور سے زائد بچوں کے خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن مہم آج سے شروع ہوگی جو آئندہ 2 ہفتوں تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 27 نومبر تک 9 کروڑ سے زائد بچے ویکسینیشن کے قطرے پئیں گے۔ ویکسینیشن مہم کا ہدف 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو خسرہ اور روبیلا جبکہ 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے تحفظ کیلئے ویکسین لگانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

این سی او سی کا بچوں کی کورونا ویکسینیشن کی عارضی معطلی کا فیصلہ

وزیر اعظم اور بل گیٹس کا ٹیلیفونک رابطہ، پولیو کے خاتمے پر گفتگو

سرکاری اور نجی ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کے مراکز میں بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خسرہ اور روبیلا مہم کے دوران 12 سے 15 سال کی عمر تک کے بچوں کو کورونا  سے تحفظ کیلئے ویکسین لگانے کا عمل معطل رہے گا۔

آج سے 2 روز قبل وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ملک بھر میں 9 کروڑ سے زائد بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے تحفظ دینے کیلئے حفاظتی ٹیکے لگانے کی ملک گیر مہم شروع کی جس میں عالمی اداروں کا تعاون حاصل ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسیف، عالمی ادارۂ صحت اور دیگر شراکت داروں کے تعاون سے 3 لاکھ 86 ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز ویکسینیشن مہم میں حصہ لے رہے ہیں جن میں 76 ہزار ویکسینیٹرز اور 1 لاکھ 43 ہزار سے زائد سوشل موبلائزرز شامل ہیں۔

معاونِ خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ خسرہ اور روبیلا جیسی متعدی بیماریاں بچوں کیلئے شدید پیچیدگیاں پیدا کرکے ان کی جان تک لے سکتی ہیں۔ عوام کو اپنے بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے ویکسینیشن ضرور کرانی چاہئے۔ 

Related Posts