اسد عمر کی لانگ مارچ پر تشدد کی دھمکی، پی ایف یو جے کی مذمت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسد عمر کی لانگ مارچ پر تشدد کی دھمکی، پی ایف یو جے کی مذمت
اسد عمر کی لانگ مارچ پر تشدد کی دھمکی، پی ایف یو جے کی مذمت

اسلام آباد: وزیرِ منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے اپوزیشن کو لانگ مارچ پر تشدد کی دھمکی دی جس کی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی طرف سے مذمت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صحافی برادری کی علمبردار تنظیم پی ایف یو جے کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا پر پی ڈی ایم احتجاج میں سہولت کاری کے الزامات عائد کیے،وزیر اعظم عرمان خان لانگ مارچ پر کٹ لگانے کی دھمکی کا نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انتخابی اصلاحات وزیر اعظم کا نہیں، قومی ایجنڈا ہے۔فواد چوہدری

ٹی ایل پی سے معاہدے کی تفصیلات  10 دن میں سامنے آئیں گی۔ شیخ رشید

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر سے اپنے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اپنے وزراء کو اخلاقی تربیت دیں، بصورتِ دیگر ان سے ان ہی کی پارٹی کو نقصان پہنچے گا۔

پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار کا کہنا ہے کہ ہم اپنے پلیٹ فارم سے مطمئن ہیں کہ معتدل صحافتی ادارے اور صحافی خبر عوام تک پہنچانے اور اپنی غیر جانبدارانہ رائے عوام کے سامنے رکھتے ہیں اور کسی غیر جمہوری کوشش کا حصہ نہیں بنتے۔

صدر پی ایف یو جے نے کہا کہ غیر جمہوری کوششوں سے کسی کا بھلا نہیں ہوتا۔ سیکریٹری پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس جنرل ناصر زیدی نے کہا کہ مارنے اور روکنے کے بیانات پہلی بار نہیں سنے، ہماری تاریخ مزاحمت اور قربانی سے عبارت ہے۔

جنرل ناصر زیدی نے کہا کہ زور بازو آزمانے کے خواہش مند آزما کر دیکھ لیں، میڈیا، آزادئ صحافت اور آزادئ اظہارِ رائے پر قدغن کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ ہم نے انتہائی نامساعد حالات میں بھی اپنے مقاصد مدِ نظر رکھتے ہوئے فرائض سرانجام دئیے۔

 

Related Posts