پاکستان میں کورونا کے 263نئے کیسز رپورٹ، 11مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 263نئے کیسز رپورٹ، 11مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 263نئے کیسز رپورٹ، 11مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 263 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 11 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے12 لاکھ 79 ہزار 636افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 606شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

ہلال احمر نے کورونا ویکسین کی 2 لاکھ خوراکیں حکومت کے حوالے کر دیں

 ویکسینیشن کا ہدف پورا نہ ہوا تو کورونا کی پانچویں لہرآسکتی ہے، اسد عمر

ای سی سی نے کورونا ویکسین کیلئے 19کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دے دی

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38ہزار524 ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ13 لاکھ 86ہزار 559ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.77فیصد رہی جبکہ تشویشناک کیسز 1 ہزار 114ہو گئے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا کی روک تھام کیلئے ویکسینیشن جاری ہے۔ ہلال احمر پاکستان نے کورونا مہم کے تحت، قومی توسیعی پروگرام برائے امیونائزیشن کے ذریعے حکومت پاکستان کو سائنو فارم ویکسین کی 2 لاکھ خوراکیں عطیہ کر دیں۔

ہلال احمر کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عدیل نواز نے 2 روز قبل ایک سادہ تقریب کے دوران نیشنل پروگرام منیجرای پی آئی ڈاکٹر اکرم شاہ کو ویکسین کی کھیپ حوالے کی۔ تقریب میں ہلال احمر پاکستان اور قومی توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

Related Posts