پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلرشعیب اختر اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کے درمیان پھر سے صلح ہوگئی۔
سرکاری ٹی وی کے اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر سے غیر مشروط معافی مانگ لی جس کے بعد دونوں نے گلے مل کر شکوے دور کرلئے۔
ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر کی ملاقات وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کے گھر پر ہوئی، فواد چوہدری نے نعمان نیاز کو بلایا جبکہ شعیب اختر کو سینئر صحافی سلیم صافی لے کرآئے۔
ملاقات کے بعد شعیب اختر اور نعمان نیاز گلے ملے اور اپنے ویڈیو پیغام میں ٹی وی میزمان نے دوبارہ معافی مانگی جبکہ شعیب اختر کا کہنا تھاکہ معاملہ ختم ہوگیا۔
مزید پڑھیں:پی ٹی وی کے پروگرام گیم آن ہے کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کون ہیں؟