دپیکا پڈوکون کے ساتھ کام نہیں کرنے جا رہا، شہریار منورکی وائرل تصاویر پر وضاحت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sheheryar Munawar opens up about his viral picture with Deepika Padukone

حا ل ہی میں نوازالدین صدیقی کے پاؤں چھونے پر شہ سرخیوں میں جگہ بنانے والے شہریار منورنے دپیکا پڈوکون کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ کام نہیں کرنے جا رہا۔

ان کا کہنا ہے کہ میرا دپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نوازالدین صدیقی کے پاؤں پڑنے کا تاثر بھی غلط ہے۔شہریار منور کے مطابق انہوں نے نوازالدین صدیقی کے پاؤں احترامًا اور اپنی سندھی روایات کے مطابق چھوئے

ان کا کہنا ہے کہ سندھی روایات کے مطابق جس شخص کا احترام کیا جاتا ہے، انہیں ہاتھ جوڑ کر اور ان کے پاؤں چھوکر ان کی عزت کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:شہریار منور نے مداحوں سے معافی مانگ لی

اس قبل ان کا کہنا تھا کہ معروف اداکار شہریار منور نے کہا کہ ہم لوگ گپ شپ کر رہے تھے جہاں میں نے نواز الدین صدیقی کی فلم گینگز آف واسع پور کا ایک ڈائیلاگ انہیں سنایا۔ اسی دوران اداکارہ ماہرہ خان نے بھی مذاق کے طور پر کہا کہ گرو جی کے پیر چھوؤ۔ میں نے کہا کیوں نہیں؟۔

اداکار شہریار منور نے کہا کہ ہم لوگ ہنسی مذاق کر رہے تھے لیکن اگر سنجیدگی سے بھی دیکھئے تو میں ایک سندھی ہوں اور ہمارے کلچر میں یہ عام بات ہے کہ ہم دوسروں کو عزت دینے کیلئے ان کے پیروں کو ہاتھ لگادیتے ہیں۔

Related Posts