وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے مقرر کردہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر آج اہم پریس کانفرنس کرے گی۔
سہ پہر 3 بجے ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن سے ہونے والے مذاکرات کی پیش رفت سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا اور آزادی مارچ کے خلاف حکومت کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں جس پر فضل الرحمان کا آزادی مارچ ہو۔فیصل واؤڈا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پارلیمنٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے انتظامات شروع کردئیے گئے ہیں جبکہ وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں اپوزیشن سے ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ رہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن کی رہبر کمیٹی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان ملاقات اسلام آباد میں ہوئی جہاں مذاکرات کا کوئی حتمی نتیجہ نہیں نکل سکا،دونوں کمیٹیوں کے اراکین اور رہنماؤں کی بیٹھک اکرم درانی کے گھر پر ہوئی۔
پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومت کی مذاکراتی ٹیم نے رہبر کمیٹی سے ملاقات کی اور مذاکرات شروع کرنے پر زور دیا۔ حکومتی کمیٹی میں سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی، پرویز الہیٰ، نورالحق قادری، اسد عمر اور اسد قیصر شامل تھے۔
حکومت اور اپوزیشن کے مابین ہونے والے مذاکرات کےدو ادوارہوئے جس کافی الحال کوئی نتیجہ نہیں نکلا ،دونوں کمیٹیوں نے اپنی تجاویز ایک دوسرے کو پیش کیں۔
مزید پڑھیں: حکومتی کمیٹی اوراپوزیشن کی رہبرکمیٹی کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم