اسٹاک مارکیٹ میں مندی،81ارب ڈوب گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bears hold sway as PSX sheds almost 600 points

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعہ کو شدید مندی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100 انڈیکس 500 پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 46ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا اور 45700پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے81ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ۔

سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب روپے سے گھٹ کر78کھرب روپے پر آگیا ،کاروباری مندی کے سبب68.40فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوااور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 46400پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔

حکومت کو معاشی سطح پر سخت چیلنجز درپیش ہونے ،سیاسی افق پر غیر یقینی صورتحال اور متوقع مانیٹری پالیسی میں شرح سود بڑھنے کے خدشات پر سرمایہ کارو ں نے نہ صرف نئی سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیا بلکہ بعض اسٹاکٹس میں منافع کی خاطر فروخت کو بھی ترجیح دی جس کی وجہ سے انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی۔

مارکیٹ 45700پوائنٹس کی پست سطح پر آکر رک گئی ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں599.03پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

  انڈیکس 46348.18 پوائنٹس سے کم ہو کر45749.15پوائنٹس ہو گیا اسی طرح255.53پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس17981.39پوائنٹس سے کم ہو کر17725.86پوائنٹس پر بند ہوا۔

کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس31549.15پوائنٹس سے کم ہو کر31225.51پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں81ارب31 کروڑ4لاکھ13ہزار972روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم79کھرب 13کروڑ72لاکھ62ہزار203روپے سے گھٹ کر78 کھرب18ارب82کروڑ68لاکھ 48لاکھ231روپے ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو 7ارب روپے مالیت کے 19کروڑ24لاکھ66ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو9ارب روپے مالیت کے 26کروڑ95لاکھ12ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر345کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے92کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ236میں کمی اور17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ48لاکھ ،غنی گلوبل 1کروڑ45لاکھ ،بائیکو پیٹرولیم 92لاکھ92ہزار ،ہم نیٹ ورک 85لاکھ84ہزار اور ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 80لاکھ76ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھاؤکے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے بھاؤ میں1080.00روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعداسکے حصص کی قیمت بڑھ کر19479.00روپے ہو گئی اسی طرح70.00روپے کے اضافے سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بڑھ کر1300.00روپے پر جا پہنچی ۔

کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت میں137.49روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر2431.01روپے پر آ گئی جبکہ37.85روپے کمی سے اسلینڈ انڈسٹریز کے حصص کی قیمت467.15روپے ہو گئی ۔

Related Posts