کیا پاکستان کے سابق کوچ باب وولمر انتقال سے پہلے واقعی اسلام قبول کرچکے تھے ؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق کوچ باب وولمر نے انتقال سے چار روز قبل اسلام قبول کیا تھا جس کے بعد اس خبر کے حوالے سے بہت زیادہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ شائد ان کی اچانک موت کے پیچھے کوئی سازش بھی ہوسکتی ہے تاہم ایسے شواہد نہیں مل سکے۔

باب وولمر کون تھے؟
رابرٹ اینڈریو وولمر سابق انگلش کرکٹر، کوچ، اور مبصر تھے۔ انہوں نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے 19 ٹیسٹ میچ اور چھ ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے اور بعد میں جنوبی افریقہ، وارکشائر اور پاکستان کی کوچنگ کی۔

بطور کرکٹر کیریئر
باب وولمر نے ابتدا میں بطور آل راؤنڈرکینٹ کے لیے انگلش کاؤنٹی کرکٹ کھیلی، سب سے پہلے ایک آل راؤنڈر کے طور پر انہوں نے اپنی فاسٹ میڈیم باؤلنگ سے دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے خلاف ایم سی سی کے لیے ہیٹ ٹرک کی۔

وولمر 1972 سے 1976 تک انگلینڈ کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے رکن تھے لیکن ورلڈ سیریز کے گروپ میں شامل ہونے کے بعد وولمر کے بین الاقوامی کیریئر کو بریک لگ گیا۔

اگرچہ وہ 1981 تک وقفے وقفے سے ٹیسٹ ٹیم میں نظر آئے لیکن انہوں نے 1970 کی دہائی کے وسط میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کی۔ انہوں نے 1982 کے جنوبی افریقہ کے دوروں میں بھی حصہ لیا اور یہ ایک ایسا اقدام تھا جس نے ان کے بین الاقوامی کیریئر کا خاتمہ کیا۔

پاکستان میں کوچنگ کیریئر
باب وولمرکو2004 میں پاکستانی ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ، ان کی تقرری جاوید میانداد کی برطرفی کے بعد عمل میں آئی ۔ باب وولمر کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اورسری لنکا کو شکست دی۔

باب وولمرکی موت کب اور کیسے ہوئی؟
2007 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم کے غیر متوقع طور پر شکست کے چند گھنٹے بعد18 مارچ 2007 کو وولمر کا جمیکا میں اچانک انتقال ہو گیا۔

کیا واقعی اسلام قبول کرچکے تھے
2007 کے بعد سے اب تک باب وولمر کے اسلام قبول کرنے سے متعلق ایسی کوئی قیاس آرائیاں نہیں کی گئی تھیں تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ باب وولمر نے اپنی موت سے چند روز قبل اسلام قبول کیا تھا۔انضمام الحق کے مطابق وولمر اسلام کو جاننے میں دلچسپی رکھتے تھے۔

انضمام الحق نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ باب وولمر اسلامی معلومات، کتابیں اور حوالہ جات مانگتے تھے۔ اسلام سیکھنے کے بعد باب وولمرنے کرکٹر مشتاق احمد کے سامنے کلمہ شہادت پڑھا۔

انضمام الحق نے مزید کہا کہ وولمر نے اپنی موت سے چار دن پہلے کلمہ پڑھاتھااب اس بات میں کتنی صداقت ہے اور اس حوالے سے اسلام کیا کہتا ہے اس حوالے سے علماء کرام زیادہ بہتر رائے دے سکتے ہیں۔