نئی پاکستانی فلم کھیل کھیل میں کے مرکزی اداکار بلال عباس خان نے شوبز کے میدان میں اپنی پسندیدہ خواتین کے نام گنواتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اداکاری کے میدان میں عائزہ خان، اقراء عزیز اور صبا قمر پسند ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں بلال عباس خان سجل علی کے ہمراہ اپنی نئی فلم کھیل کھیل میں کی تشہیر کیلئے ٹاک شو میں شریک ہوئے جو رواں ماہ 19 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔ شو کے دوران سجل علی نے کہا کہ انڈسٹری میں کوئی ہے جسے بلال عباس پسند کرتے ہیں۔
کھیل کھیل میں کی منفرد کہانی نے اداکاری پر مجبورکیا۔بلال عباس
سجل کی فلم بنگلہ دیشی ناظرین کی تنقید کا نشانہ بن گئی
بلال عباس خان کی محبت کے متعلق سجل علی نے کہا کہ میں نہیں جانتی کہ میرے بتانے سے کوئی مسئلہ ہوگا یا نہیں، لیکن مجھے لگتا ہےکہ بلال عائزہ خان کو پسند کرتے ہیں، جب ہم او رنگریزا کر رہے تھے تو انہوں نے عائزہ کو پسند کرنے کا بتایا۔
شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سجل علی نے کہا کہ میرے اور عائزہ کے علاوہ بلال عباس کو یمنیٰ زیدی بھی پسند ہیں۔ بلال عباس نے سجل سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے صبا قمر اور اقراء عزیز بھی پسند ہیں جنہوں نے او رنگریزا میں کام کیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ ریلیز ہونے والی نئی پاکستانی فلم کے متعلق اداکارہ سجل علی اور بلال عباس خان کا کہنا تھا کہ کھیل کھیل میں کی منفرد کہانی نے اداکاری پر مجبور کیا کیونکہ ایسے پراجیکٹ کو انکار کرنا ہمیں ناانصافی لگتا ہے۔
سجل علی اور بلال عباس خان کی فلم کو فضا علی مرزا نے پروڈیوس کیا۔ بلال عباس خان نے سجل علی کے ہمراہ فلم پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ فضا اور نبیل کے ساتھ اداکاری کا خواہش مند رہا اور خاص طور پر فلم والا کیلئے کوئی پراجیکٹ کرنا چاہتا تھا۔