سیمی فائنل سے قبل پاکستان کے دو اہم کھلاڑی بیمار، شرکت مشکوک ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیمی فائنل سے قبل پاکستان کے دو اہم کھلاڑی بیمار، شرکت مشکوک ہوگئی
سیمی فائنل سے قبل پاکستان کے دو اہم کھلاڑی بیمار، شرکت مشکوک ہوگئی

دبئی: پاکستان کے دو اہم کھلاڑیوں کی سیمی فائنل میں شرکت مشکوک ہوگئی، شعیب ملک اور محمد رضوان کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم نے آئی سی سی اکیڈمی میں دو روز آرام کے بعد ٹریننگ کا آغاز کیا لیکن قومی ٹیم کے دو قابل اعتماد کھلاڑی جن میں شعیب ملک اور محمد رضوان شامل ہیں ٹیم کے ہمراہ پریکٹس کیلئے نہیں پہنچے۔

پاکستان ٹیم کے میڈیا منیجر ابراہیم بدیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو فلُو ہوا ہے اور معمولی بخار بھی ہے، ان کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی کلیئر ہے، البتہ ڈاکٹر نے دونوں کو آرام کرنے کا کہا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کا کل صبح پھر چیک اپ کیا جائے گا۔

جبکہ اس تناظر میں سابق سابق کپتان سرفراز احمد پریکٹس سیشن کے دوران بھر پور بیٹنگ کی پریکٹس کرتے نظر آئے، ذرائع کے مطابق اگر شعیب ملک اور رضوان سیمی فائنل نہ کھیل سکے تو سرفراز احمد اور حیدر علی کو قومی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ انگلینڈ کو سیمی فائنل میں شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

یاد رہے کہ 11نومبر بروز جمعرا ت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا۔پوری قوم پاکستان کی جیت کیلئے دعا گو ہے۔

Related Posts