راولپنڈی:سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمیں دفاعی خودمختاری کے حوالے سے حاصل کامیابیوں پر فخر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی استعدادکار اورجاری منصوبوں پربریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف کومختلف یونٹس کی ماڈرنائزیشن سے متعلق بھی آگاہ کیاگیا۔آرمی چیف کو ٹینکوں کے ریموٹ ویپن سسٹم اورآرٹلری گن بیرلز پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اے پی سی، ٹینکوں کی اپ گریڈیشن، فوجی گاڑیوں کی پروٹیکشن کے اقدامات سے بھی آگاہ کیاگیا۔ آرمی چیف نے ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ کا مشاہدہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو ٹینکوں اورآرٹلری گنزکی جدیدٹیکنالوجی پربھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے ایچ آئی ٹی کی مہارت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایچ آئی ٹی کے افسران اور ورکرز جدیدد فاعی پیداواری صنعت کیلئے کوشاں ہیں۔
ایچ آئی ٹی مسلح افواج اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کی ضروریات پوری کر رہا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ دفاعی پیداوار میں خودانحصاری کسی بھی ملک کا خاصہ ہے۔
مزید پڑھیں: پاک فوج تربیت یافتہ ہے، کسی بھی چیلنج سے نمٹ سکتی ہے،آرمی چیف