چین کا بھارت میں ہونے والے سکیورٹی اجلاس میں شرکت سے باضابطہ طور پر انکار

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین کا بھارت میں ہونے والے سکیورٹی اجلاس میں شرکت سے باضابطہ طور پر انکار
چین کا بھارت میں ہونے والے سکیورٹی اجلاس میں شرکت سے باضابطہ طور پر انکار

بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ نے علاقائی سطح پر افغانستان سے متعلق بھارت میں ہونے والے ریجنل سکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت سے باضابطہ طور پر انکار کر دیا ہے۔

روزانہ کی نیوز بریفنگ کے دوران چینی وزرات خارجہ کے ترجمان وانگ ون بن نے بھارت میں علاقائی سطح پر افغانستان پر سکیورٹی اجلاس میں شرکت کے بارے سوال کے جواب میں کہا کہ اجلاس کے شیڈول کی وجہ سے چین کے لیے اس اجلاس میں شرکت کرنا ممکن نہیں ہے۔

پاکستان نے پہلے ہی اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے بھارت کو پہلے ہی آگاہ کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا تھا کہ وہ کانفرنس میں نہیں جائیں گے، امن کو خراب کرنے والا امن کا داعی نہیں ہو سکتا۔

مزید پڑھیں: چین کا عالمی بینک اورآئی ایم ایف پر افغانستان کی مدد کیلئے زور

واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ ماہ روس، چین، ایران، پاکستان اور تمام وسطی ایشیائی ممالک کو افغانستان پر علاقائی سطح پر 10 نومبر کو ہونے والے سکیورٹی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

Related Posts