آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے ساتھ ہی کوہلی کی کپتانی کا سفر تمام ہوا، ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے اگلے کپتان روہت شرما ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ جہاں پاکستان کیلئے خوشخبریاں لایا، وہیں انڈین کرکٹ ٹیم کی بد ترین کارکردگی نے بھارتی شائقینِ کرکٹ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ گزشتہ روز بھارت اپنا آخری میچ نمیبیا کے خلاف جیت گیا تاہم ٹیم پر افسردگی چھائی ہوئی ہے۔
انگلش بورڈ کے چیف ایگزیکٹو رمیز راجہ سے ملاقات کیلئے لاہور پہنچ گئے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارتی ٹیم نے اپنے آخری میچ میں نمیبیا کو شکست دیدی
گزشتہ روز ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ انڈین کرکٹ ٹیم کی کپتانی میرے لیے باعثِ اعزاز اور خوش قسمتی کا باعث بنی، اپنی طرف سے یہ ذمہ داری پوری ایمانداری سے نبھائی تاہم اب یہ فریضہ کسی اور کے نام کرنا ہوگا۔
نئے کپتان کے طور پر روہت شرما کا نام لیتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ بھارتی ٹیم کی قیادت محفوظ ہاتھوں کے سپرد ہوگی جو کرکٹ سے متعلق تمام پہلوؤں پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے ورلڈ کپ سے قبل ہی ٹی 20 کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔
آج سے 2 ماہ قبل اپنے سوشل میڈیا پیغام میں ویرات کوہلی نے کہا کہ گزشتہ 9 سال میں کپتانی کا دباؤ سہا، سوچتا ہوں کہ پریشر سے ہٹ کر ٹیسٹ اور ون ڈے میں بھارت کی کپتانی سنبھالوں۔ ٹی ٹوئنٹی کے دوران بیٹر کے طور پر اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کروں گا۔